ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کی آواز

سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کی آواز

Fri, 24 Jun 2016 17:36:08  SO Admin   (ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور)

بنگلورو۔23؍جون(ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور) محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے پرنسپل سکریٹری ایس آر اوما شنکر نے محکمۂ اطلاعات کے افسران کو آواز دی کہ وہ نئے نئے منصوبوں کو جاری کرنے کے علاوہ سوشیل میڈیا کے استعمال پر خصوصی توجہ دیں تاکہ حکومت کا وقار بلند ہوسکے۔ آج محکمۂ اطلاعات کے ریاستی سطح کے افسران کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال محکمہ کی کارکردگی لائق ستائش رہی۔ رواں سال میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کرتے ہوئے ضلع اور تعلقہ سطح پر حکومت کے منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ جس کیلئے درکار عملہ اور گاڑیوں کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ محکمہ کے سینئر اور تجربہ کار افسران کو چاہئے کہ وہ حال ہی میں محکمہ میں شامل عملے کے ساتھ مستعدی کے ذریعہ عوام تک پہنچنے کی کوشش کریں اور حکومت کے پروگراموں سے متعلق عوامی بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ایک مقصد کے تحت اطلاعات ورابطۂ عامہ کاقلمدان اپنے پاس رکھا ہے ، ایسے میں افسران کو چاہئے کہ وہ ان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک اطلاعات کا قلمدان رکھنے والے وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ کے ذریعہ ہر طرح کا تعاون حاصل رہا۔ محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے ڈائرکٹر این آر وشو کمار نے بتایاکہ جناب روشن بیگ کے ذریعہ محکمہ کے تمام پروگراموں کیلئے نہ صرف حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ حکومت کے ذریعہ ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ان کے دور میں محکمہ کیلئے افزود فنڈ جاری کرنے کے علاوہ وزیر اعلیٰ سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا سٹی کیلئے منظوری حاصل کی۔ اسی طرح جنا منا کے علاوہ فلم میلے اور فلم ایوارڈس کی تقاریب سمیت تمام پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے۔


Share: